What is love?
By Sardar Khatoon Translation by Junaid Wahid Jokhio محبت کیا ہے؟ کبھی سوچا تم نے؟ محبت تو نام ہے آزادی کا۔ محبت کے نام پر قید ہونا چھوڑ دو. محبت کیا ہے؟ کبھی سوچا تم نے؟ محبت ایک روحانی عبادت ہے، جو تمہیں دنیا میں ہر ڈر اور خوف سے نجات دلاتی ہے. محبت کیا ہے؟ کبھی سوچا تم نے؟ محبت تو نام ہے آزاد تخیل کا۔ جس کی کوئی سرحد نہیں ہوتی ۔ اگر تم محبت کرتے ھو تو ھوا میں تحلیل ہو جاؤ، بادلوں کے ساتھ مل کر برسو. دھوپ بن کر ہر آنگن پہ یکساں اترو۔ چاند بن کر سب کے چھرے روشن کرو۔ سرد ہوا بن کر روحوں میں اترو۔ اگر تم محبت کے دعویدار ہو تو، شجر بن کر سب کو سایہ دو۔ قلعوں میں قيد بند روحوں کو آزاد کر دو. دریاء بن کر سب کو سیراب کرو۔ فصلوں کے ساتھ پنپتے، پھلو اور پھولو۔ ہر موسم میں بہار بن کر رہو۔ کسی ایک پر حکمرانی کرنا محبت نہیں۔ محبت تو نام ہے آزادی کا۔ محبت کے نام پر خود کو قید کرنا چھوڑ دو۔ What is love? By Sardar Khatoon Translated by Junaid Wahid Jokhio. What is love? Have you ever pondered over it? Love is the name of freedom. Stop subjugating yourself ...